Nikah Parhane Ka Tariqa In Urdu / निकाह पढ़आने का तरीका़ उर्दू में
نکاح خواں مع گواہان لڑکی کے پاس جائے اس کو توبۂ استغفار کرا کر کملۂ طیبہ پڑھائے پھر اس سے اجازت لے *میں بحیثیت وکیل ان دو گواہوں کی موجود گی میں یعنی گواہوں کا نام لے پھر کہے آپ کا نکاح فلاں بن فلاں کے ساتھ (یعنی دولہا اور دولہا کے والد کا نام لے ) مہر معجل پھر روپیہ یا زیور کہے مثلاً 11786 روپیہ سکۂ رائج الوقت علاوہ نان و نفقہ ودیگر اخراجات کے کیا جاتاہے کیا آپ اجازت دیتی ہیں؟*
پھر جب لڑکی اجازت دے تو دولہا کے پاس آکر نکاح کا خطبہ کھڑے ہو کر پڑھیں
خطبۂ نکاح
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ نَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِیْنُه وَنَسْتَغْفِرُه وَنُؤْمِنُ بِه وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْهِ وَنَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنْ شُرُوْرِ اَنْفُسِنَا وَمِنْ سَیِّئاٰتِ اَعْمَالِنَا مَن یَّهْدِهِ اللهُ فَلاَ مُضِلَّ لَهُ وَمَنْ یُّضْلِلْهُ فَلاَ هَادِیَ لَهُ۞ونشْهَدُ أَنْ لَآ اِلٰهَ اِلاَّ اللهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِیْکَ لَهٗ۞وَنشْهَدُ اَنَّ سَیِّدَنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدًا عَبْدُهٗ وَرَسُوْلُه، أَمَّا بَعْدُ فأَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْم ۞ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِِْ۞ { يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ} [آل عمران: 102] {يَاأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا} [النساء: 1] {يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا (70) يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا ® (71) } [سورۃ الأحزاب: 70، 71] قال النبيﷺ : ’’ النكاح من سنتي ‘‘. و في رواية : ’’ فمن رغب عن سنتي فليس مني ‘‘ أو كما قال عليه الصلاة والسلام".
پھر خطبۂ نکاح کے بعد دولہا کو توبۂ استغفار کروا کر کلمۂ طیبہ پڑھائے پھر قبول کرائے اس طرح *میں بحیث وکیل ان دو گواہوں اور حاضرین محفل کی موجود گی میں آپکا نکاح ہندہ بنت بکر کے ساتھ جس کی مہر معجل 11786 روپیہ علاوہ نان ونفقہ ودیگر اخراجات کے کیا جاتاہے کیا آپ قبول کرتے ہیں؟* دولہا کو قبول کروا کر صلاۃ وسلام پڑھیں پھر دولہا دولہن کے لئے الفت و محبت کے لیےدعا کریں-
واللہ تعالیٰ اعلم
طالب دعا محمد عثمان عاشقی