بسم الله الرحمن الرحیم
انسان اپنی اور دوسروں کی غلطیوں کے بارے میں کیاسوچتا ہے کمینٹ کرکے ضرور بتایں |
🔘 لمحہ فکریہ🔘
✍🏻اور اس دور کا سب سے بڑا المیہ
ہمارے معاشرے میں دیکھا یہ جاتا ہے کہ جب تک وہ عظیم عالم ربانی ہمارے درمیان ہوتا ہے ہم اس کی قدر نہیں کرتے عیب جوئی میں لگے رہتے ہیں حاسدین کی جماعت حسد میں اس قدر چور ہوتی ہیں کہ۔ ہمیشہ اس عظیم عالم دین کو نیچا دکھانے کی ہزارہا کوشش میں لگی رہتی ہے، لیکن جب وہی عالم ربانی ہماری نگاہوں سے اوجھل ہو جاتا ہے اس دار فانی کو الوداع کہہ دیتا ہے تو اس کے قصیدے پڑھے جاتے ہیں وہ بہت اچھے عالم تھے" بہت نیک تھے" بہت پرہیز گار تھے وغیرہ وغیرہ،،
میرے عزیز جو عالم ربانی واقعی میں نیک ہے متقی ہے پرہیز گار ہے جیتے جی اس کی تعریف کیوں نہیں کرتا
خدارا آپسی رنجش کو ختم کرکے صرف علماء اہلسنت ہی ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں تو دوسری قوموں کی حالت ویسے خراب ہو جائے گی لیکن المیہ یہ ہے کہ ایک بستی میں ایک نگری میں رہنے والے چند مولویوں کا آپس میں اتحاد نہیں تو تمام سنیوں میں کہاں سے ہوگا !!!!!
معزز علماء کرام! ہم قوم کے رہنما ہیں ہمیں اتحاد کرنا ہوگا اللہ ورسول کی رضا کے لیے آج ہی آپسی رنجش کو ختم کرکے تمام سنی صحیح العقیدہ مسلمانوں کو متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے ___
اٹھو وگرنہ حشر نہیں ہوگا پھر کبھی
دیکھو زمانہ چال قیامت کی چل گیا
اور شاعر مشرق ڈاکٹر اقبال نے بہت پہلے کہا تھا
نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤگے اے ہندی مسلمانوں
تمہاری داستانیں تک نہ ہوں گی داستانوں میں
اے کاش کسی دل میں اتر جائے میری بات
آپ کی دعاؤں کا طلبگار محمد عثمان رضا عاشقی
29 شوال المکرم 1443ھ
31 مئی 2022 عیسوی سہ شنبہ
نوٹ اس پوسٹ کو صدقہ جاریہ کی نیت سے زیادہ سے زیادہ شئیر کریں جزاکم اللّہ